جمعرات 09 مئی 2024

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف سے 8 ملین پاونڈ ز کی برآمدگی کیلئے کارروائی شروع

لاہور(دھرتی نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیرا عظم نواز شریف سے 8ملین پاﺅنڈز کی برآمدگی کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور 8 ملین پاونڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق نیب لاہو ر نے عدالتی فیصلے پر عمل کرانے اورنواز شریف کی جائیدادی٘ں فی الفور فروخت کرنے کے لئے متعلقہ ڈی سیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ڈی سیز کو نواز شریف کی قابل فروخت جائیدادوں کی تمام تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا گیا۔نواز شریف پر عائد جرمانہ کی رقم کی موجودہ ویلیو ایک ارب 85 کروڑ روپے کے برابرہے۔

 یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس میں شریک ملزمان مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پاونڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Facebook Comments