جمعرات 09 مئی 2024

وزیراعظم کل قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان کل (بدھ کو) قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے پیٹرن انچیف عمران خان کی ملاقات کا مقصد نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورہ پاکستان کے انکارسے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھانا ہے۔ملاقات کے دوران کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیزراجہ، ٹیم کوچزاور دیگر اعلی حکام بھی موجود ہوں گے۔

Facebook Comments