جمعرات 09 مئی 2024

مریم نواز نے انگلش ٹیم کے انکار سے متعلق ٹویٹ کیوں نہیں کی؟ شہباز گل نے سوال اٹھا دیا

لاہور (دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کے نہ آنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کوئی ٹویٹ سامنے نہیں آیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ ملتوی کرنے پر ٹوئٹ کرنے والی مریم نواز نے انگلش ٹیم کے نہ آنے پر کوئی ٹویٹ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک بھر کی دولت لندن میں رکھی ہوئی ہو تو آپ یہ جرات نہیں کرسکتے کہ پاکستان کے وقار کے ساتھ جڑا بیان دے سکیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استفسار کیا کہ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار سے متعلق ٹویٹ نہ کرنے پر کیا کوئی مریم صفدر سے پوچھے گا؟ اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کہنا چاہیے تھا کہ پاکستان کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے۔

Facebook Comments