جمعہ 17 مئی 2024

’ویکسین لگواؤ ورنہ جیل جاؤ‘، سکھر پولیس نے متعدد افراد کو دھر لیا

سکھر پولیس نے مارکیٹوں، شاہراہوں اور چوراہوں پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ چیک کرنا شروع کر دیے۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکھر عرفان علی سموں کے مطابق پولیس نے شاپنگ سینٹرز اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے ہیں جہاں شہریوں کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ چیک کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین نہ لگوانے والے 100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔

ایس ایس پی کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے جیل جائیں گے، لوگوں کے ویکسین کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں جبکہ ویکسین لگوانے والوں کو ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments