جمعرات 09 مئی 2024

افغانستان مشکلات میں ہے دنیا کو اس کی مدد کرنی چاہیے: معید یوسف

کراچی: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان مشکلات میں ہے اور دنیا کو اس کی مدد کرنی چاہیے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور پاکستان کی معاشی سکیورٹی بہت اہم ہے، قومی سلامتی کا مقصد عوام کو معاشی طور پر مستحکم کرنا بھی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں خطے کے مفاد میں نہیں اور بھارت کا رویہ تمام پڑوسیوں کے ساتھ مناسب نہیں ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، پاکستان کی خطے میں اہم‌ لوکیشن ہے ہمیں اس بات کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ہمیں اپنی اہمیت سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھاکہ پاکستان اور خطے میں امن بہت ضروری ہے، ہمیں وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ رابطے کے فروغ کی ضرورت ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان مشکلات میں ہے اور دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے، اگر افغانستان میں امن نہیں رہےگا تو اس کا اثر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر پڑے گا۔

Facebook Comments