جمعرات 09 مئی 2024

کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی کیسز میں اضافہ

کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ستمبر کے پہلے 20 دنوں میں ڈینگی کے77 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں سال اگست تک ڈینگی کے 1365 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے باعث اب تک 4 اموات ہوچکی ہیں۔

 ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق سندھ میں رواں ماہ اب تک 338 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے کراچی ڈویژن میں 239 ڈینگی کےکیسز سامنے آئے ہیں، سب سے زیادہ 83 کیسز ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع شرقی میں 51،کورنگی اور ملیر میں 23- 23 ڈینگی کےکیسز سامنے آئے، ضلع جنوبی میں37 جب کہ ضلع غربی میں 21 کیسز سامنے آئے، ڈینگی سے کراچی میں 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

حکام کے مطابق ستمبر کے وسط میں ضلع مٹیاری میں 68 کیسز سامنے آئے، مٹیاری میں بروقت اقدامات سے صورتحال پر کنٹرول کرلیا گیا ہے، مٹیاری میں محکمہ صحت مچھربھگاؤ لوشن اور مچھر دانیاں تقسیم کر رہا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ اگست سے نومبر ملیریا اور ڈینگی کی افزائش کے لیے ہاٹ ٹرانسمیشن سیزن رہتا ہے، بارشوں کے بعد سے بھی کیسز کےگراف میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس حیدرآباد میں کنٹرول روم 24 گھنٹےکام کر رہا ہے،کراچی کے سروسز اسپتال میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جن علاقوں میں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں اسپرے کر رہی ہیں ، تمام اضلاع کو اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Facebook Comments