پیر 13 مئی 2024

معمولی تلخ کلامی پر 2 افراد نےفائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے چوہنگ میں معمولی تلخ کلامی پر 2 افراد نے فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شاہ پور کانجراں کے انفال کا ایک دن پہلے عمر فاروق سے جھگڑا ہوا تھا۔

انفال نے رنجش دل میں رکھی اور دوسرے دن ساتھی عزیز کے ساتھ مل کر عمر پر فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے عمر زخمی ہو گیا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم انفال کو گرفتارکرلیا ہے۔

Facebook Comments