بدہ 08 مئی 2024

آج اور کل ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)ملک کے کن حصوں میں آج موسم کیسا رہے گا ، آج اور کل کہاں کہاں بارش کے امکانات ہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی (تیزہواؤں) کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ( بروز جمعہ) جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اورمشرقی بلوچستان میں گرج چمک اورآندھی(تیزہواؤں) کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین خارجہ امور کے سربراہ سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، زیریں سندھ، کوہلواوربارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بارش جہلم میں ہوئی جہاں 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، اٹک میں 36، قصور24، منڈی بہاؤالدین11، مری07، منگلا06، راولپنڈی05، چکوال04، لاہور میں چار ، جوہرآباداور بھکر میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 55 ملی میٹر ، بالاکوٹ25، زیریں دیر13، سیدوشریف10، تخت بائی، ڈی آئی خان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

 آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 23 ملی میٹر ہوئی ، گڑھی دوپٹہ20، کوٹلی میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ سندھ میں ڈھاہلی کے مقام پر 18، اسلام کوٹ، مٹھی15، ڈپلو08، ٹھٹھہ05، بدین04، نگرپارکر03، چھور میں ایک ملی میٹر بارش برسی ۔، بلوچستان میں کوہلو میں 07، بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ ، گلگت بلتستان میں بونجی میں 04، استور02اوربابوسرمیں01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments