منگل 07 مئی 2024

انڈے ، گوشت ، مرغی ، دال اور گھی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ انڈے ، گوشت، مرغی ، دال ، گھی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ، بد ترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور کی چوریاں ہیں ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بد ترین مہنگائی میں کمی نمائشی اجلاس بلانےسے نہیں ہوگی ، مہنگائی میں کمی صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے ، ہمارے دور میں چینی 52 روپے فی کلو کے حساب سے ملتی تھی ، اس حکومت نےچینی کی قیمت میں 52 روپے سے زائد اضافہ کیا ، یہ ہے نیا پاکستان ، 35 روپے فی کلو ملنے والے آتے کی قیمت 75 روپے سے زیادہ ہے ۔

شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین خارجہ امور کے سربراہ سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انڈے ، گوشت، مرغی ، دال ، گھی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ، بد ترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور کی چوریاں ہیں ، مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی ، بے روزگار اور مہنگائی کو جنم دیاہے ، پوری ۔قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے ۔

Facebook Comments