جمعرات 02 مئی 2024

روئی مہنگی ہوگئی، فی من کیا قیمت ہے؟

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔

کاٹن جنرز فورم کے مطابق روئی کی قیمت میں 200 سے 300 روپے فی من اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فی من روئی کی قیمت 12 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 13 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کاٹن جنرز کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روئی کی قیمت میں دو ہزار روپے فی من تک کمی ہوئی تھی تاہم دو روز قبل روئی کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی کا رجحان شروع ہوا تھا۔

Facebook Comments