جمعہ 03 مئی 2024

باچا خان ائیر پورٹ پر جعلی کورونا رپورٹس کی تیاری کا انکشاف

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جعلی کورونا رپورٹس کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نجی لیبارٹری کے انچارج سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران مسافرسے 2 کورونا رپورٹس برآمد ہوئیں، مسافر شیر غنی کے پاس کورونا مثبت اور منفی دونوں رپورٹ موجود تھیں اور مسافرنے کورونا کی جعلی رپورٹ پشاور ائیرپورٹ پرواقع نجی لیبارٹری سے لیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کردیا اور گرفتار ملزمان سے تحقیقات شروع کردیں۔

Facebook Comments