ھفتہ 18 مئی 2024

چوہدری برادران کیخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت

چوہدری برادران کیخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت

چوہدری برادران کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی آمدن سے زائد اثاثوں کی انویسٹی گیشن میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی نیب رپورٹ میں د عویٰ کیا گیا کہ چوہدری برادران نے بھی بے نامی اکاؤنٹس استعمال کر کے بیرون ملک سے پاکستان منی لانڈرنگ کی۔

نیب لاہور نے چوہدری برادران کے حوالے سے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود میڈیا ٹرائل کی وجہ کیا ہے؟ کچھ پتا نہیں۔

Facebook Comments