جمعہ 26 اپریل 2024

سجل نے اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کردی

سجل نے اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کردی

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی نے سارہ خان کے ہمراہ اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سارہ خان کے ہمراہ لی گئی یہ تصویر ان کی پسندیدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 6 سال قبل کی ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر ڈرامہ ’گوہرِ نایاب‘ کی ہے۔

ڈرامہ گوہر نایاب میں سجل نے گوہر کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے ساتھ ساتھی اداکاروں میں سارہ خان، احسن خان، ذہین طاہرہ اور دیگر شامل تھے۔

سجل کا یہ ڈرامہ سکینہ سمو کی ہدایت میں بنا تھا جو 2013 میں نجی چینل پر نشر ہوا۔

گوہر نایاب کو ژمرہ بخاری نے تحریر کیا جبکہ اس ڈرامے کی اقساط کی کُل تعداد 22 ہے۔

دوسری جانب اداکاراوں کے حوالے سے بات کی جائے تو سارہ خان اور سجل نے رواں سال ہی شادی کی ہے، سارہ گزشتہ ماہ ہی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جبکہ سجل نے مارچ میں ساتھی اداکار احد رضا میر سے شادی کی۔

Facebook Comments