جمعہ 03 مئی 2024

چمن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

چمن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

چمن: مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے 3 افراد جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مال روڈ پر ہوا اور دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 15 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

 پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نوٹ :مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں 

Facebook Comments