جمعہ 03 مئی 2024

لودھراں میں جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کا خاتون پر تشدد

لودھراں میں جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کا خاتون پر تشدد

لودھراں کے قریب جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کے تشدد سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  لودھراں کے علاقے چک نمبر386 ڈبلیو بی میں جعلی عامل نے جنات نکالنے کے لیے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطبق خاتون کے سر میں درد تھا اور ساس عامل کے پاس لے گئی تھی جہاں عامل نے خاتون پر تھپڑوں اور ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Facebook Comments