ھفتہ 04 مئی 2024

سندھ حکومت نے 1700 سے زائد ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ کردئیے

سندھ حکومت نے 1700 سے زائد ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ کردئیے

کراچی : غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ نے ڈیڑھ ہزار سے زائد طبی ماہرین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ 

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے اور ڈیوٹی میں غلفت برتنے والے ڈاکٹرو کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، محکمہ صحت سندھ نے پاکستان سے باہر جانے والے 1200 ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کردئیے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تمام ڈاکٹرز کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے جبکہ قانونی کارروائی پوری کرتے ہوئے فائنل شوکاز بھی جاری کیا گیا۔

سندھ حکومت نے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 1700 سے زائد ڈاکٹروں کو نوکری سے بھی فارغ کردیا گیا ہے جبکہ غیر حاضر ڈاکٹروں کی طلبی کےلیے قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کیے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جواب نہ ملنے پر غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کیا گیا۔

Facebook Comments