ھفتہ 04 مئی 2024

کچے کے علاقے کے ڈاکو لڑکیوں کی آواز میں فون کرکے شکار پھانسنے لگے

کچے کے علاقے کے ڈاکو لڑکیوں کی آواز میں فون کرکے شکار پھانسنے لگے

سندھ کے ‎کچے کے علاقے میں اپنی کمیں گاہیں بنانے والے ڈاکو بھی سمجھدار ہوگئے اور لڑکیوں کی آواز میں فون کرکے شکار پھانسنے لگے۔

‎سندھ کے کچے میں موجود ڈاکو اپنے شکار کو اغوا کرنے کےلیے خاتون کی آواز میں فون کرکے پہلے دوستی کرتا ہے اور پھر ملاقات کے لیے اپنے من پسند مقام پر بلاکر اغوا کرلیتا ہے، اس طریقہ کار کو ‘ہنی ٹریپ کڈنیپنگ’ کہتے ہیں۔

پولیس نے کشمور میں کارروائی کے دوران نوجوان کو اغوا ہونے سے پہلے بچالیا، نوجوان کو خاتون کی آواز میں جھانسہ دے کر بلایاگیا تھا۔

ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی کے مطابق عورتوں کی آواز میں یا بعض اوقات خواتین ہی فون پر اپنے شکار کو پھنساتی ہیں اور ‎گزشتہ ایک سال کے دوران پولیس ہنی ٹریپ میں پھنسے 50 اغوا ہونے والے افراد کو بازیاب کراچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گن سمیت دیگر جدید اسلحہ بھی موجود ہے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ہزاروں ایکڑ پر پھیلے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران پولیس کو نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

Facebook Comments