ھفتہ 04 مئی 2024

فیصل آباد پولیس کو قومی کبڈی ٹیم کےکھلاڑی ملک بنیامین کی تلاش

فیصل آباد پولیس کو قومی کبڈی ٹیم کےکھلاڑی ملک بنیامین کی تلاش

فیصل آباد پولیس نے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ملک بنیامین اور ان کے 2 دوستوں کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ہمایوں نگر کے علاقے میں ایک کار سے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس پرگشت پر مامور تھانہ صدر کے  سب انسپکٹر نے  ملزمان کو گرفتارکرنے کی کوشش کی تو ایک شخص عارف پکڑا گیا جب کہ باقی دو ساتھی فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے گاڑی میں ان کے ساتھ قومی کبڈی ٹِیم کے کھلاڑی ملک بنیامین بھی تھے جو کہ فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملک بنیامین سمیت 3 افراد کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے اورانہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments