ھفتہ 18 مئی 2024

مانسہرہ میں آتشزدگی سے 22 دکانیں جل کر راکھ

مانسہرہ میں آتشزدگی سے 22 دکانیں جل کر راکھ
 مانسہرہ کے علاقے بٹل میں آتشزدگی سے 22 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بٹل کے منڈی بازار میں ایک لوہار کی دکان سے شروع ہوئی اور آناً فاناً پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تقریباً 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

Facebook Comments