ھفتہ 18 مئی 2024

کوہاٹ میں کم عمر 5 بہن بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

کوہاٹ میں کم عمر 5 بہن بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقے کڑی شیخان میں پیش آیا جہاں ایک بچے کو بچانے کی کوشش میں تمام بہن بھائی ڈوب گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھائی اور 4 بہینں شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

Facebook Comments