ھفتہ 18 مئی 2024

لاہور میں لڑکی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے تدقین روک دی

لاہور میں لڑکی زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے تدقین روک دی
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
 دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا۔اہل خانہ مقتولہ کی تدفین کر نے لگے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک لگنے پر لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے لیاگیا،نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کے بعدگلہ دبا کر قتل کیا،لڑکی کی گردن پر تشدد کے نشان موجود ہیں۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 جولائی کو صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش ملی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Facebook Comments