ھفتہ 18 مئی 2024

راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتل

راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتل

راولپنڈی گوجر خان کے علاقے میں پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی گوجر خان کے علاقے دریا خاکی میں پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا گیا، ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت غضنفر، محمود اور مسعود کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ادھر راولپنڈی میں گھروں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تھانہ پیرو دہائی کے علاقے مسلم آباد اور تھانہ نصیر آباد کے علاقے قاسم آباد میں واقع گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک شخص کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ قاسم آباد سے بھی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 30 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔

Facebook Comments