ھفتہ 18 مئی 2024

ننکانہ صاحب بس کی ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹکر، اہلکار جاں بحق

ننکانہ صاحب بس کی ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹکر، اہلکار جاں بحق

شاہ کوٹ( دھرتی نیوز) ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ میں تیز رفتار بس نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جاں بحق اور 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شاہ کوٹ پنواں اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایلیٹ فورس کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال شاہ کوٹ منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار فخر حسین چھٹہ دم توڑ گیا۔

Facebook Comments