ھفتہ 27 اپریل 2024

جدہ میں پاکستانی آم کی دھوم

جدہ میں پاکستانی آم کی دھوم
جدہ میں پاکستانی آم۔۔۔فائل فوٹو : دھرتی نیوز

پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے آم فیسٹول کااہتمام کیا گیا جس میں سعودی شہریوں اور سفارت کاروں  سمیت دیگر کمیونٹی ارکین  نے بھی بھرپور شرکت کی۔

نمائش کا مقصد لوگوں کو مختلف پاکستانی آموں کی اقسام کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافت و روایات کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا

ہمارے نمائندے عاطف علی وٹو کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے مینگو فیسٹول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹول میں شریک مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں بتایا  کہ پاکستان سعودی عرب میں آموں کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور عرب خطے میں تمام قومیتوں میں پاکستانی آموں کی مٹھاس اور خوشبو نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دفعہ  کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فیسٹیول کا محدود پیمانے پر انعقاد کیا گیا ہے ۔

یوکرین سے پہلا بحری جہاز 60 ہزار 800 ٹن گندم لے کر پاکستان پہنچ گیا

فیسٹول میں پاکستانی آم کے فروغ کے لئے عرب عوام اور سفارت کاروں کے لئے آم سے بنی مختلف اقسام کی کھانے پینے کی اشیاء اور آم کے ملک شیک کا  بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمرشل قونصلر سید وحید شاہ نے آم کی اقسام سے متعلق حاضرین کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ سندھڑی، چونسہ اور انور رٹول سب سے مشہور آم ہیں جو کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ پسند کئیے جاتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں آم سے بنا کیک بھی کاٹا گیا۔ فیسٹیول کے شرکاء نے تقریب میں پاکستانی آم کے منفرد ذائقوں کو خوب سراہا۔ اور پاکستان قونصلیٹ کی جانب سے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

دھرتی نیوز دھرتی کی ہر خبر سے رکھے باخبر

Facebook Comments