اتوار 19 مئی 2024

سعودی عرب میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام

سعودی عرب میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام
بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم بند کرے

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام  سیاسی پارٹیوں اور فورم کے زمہ دران نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور او آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان شئخ نے  اپنے خطاب میں مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جنگ کے دوران جوانوں کا جذبہ اور اُن کی حب الوطنی بے مثال تھی۔

تقریب سے پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید ،مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور ،پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چئیرمین بشیر خان سواتی اور کشمیر جموں کشمیر کیمٹی کے چئیرمین سردار اشفاق ،یاسمین اعجاز ،ریلیف ٹائیگر فورس کے صدر انجم اقبال وڑائچ ،مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری اکرم گجر ،مسلم لیگ ق کے چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ ،چکوال فورم کے چئیرمین ملک محی دین ،اے این پی سے نوشروان خٹک ،پی ٹی آئی کے سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری چوہدری ظہیر ،پاکستان ویلفئیر فورم سے  محمد شریف ،انجنئیر ریاض شاہین آفریدئ ،دیگر نے بھی وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور والے شہدا کو خراج تحیسن پیش کیا اور کہا ہماری پاک فوج کسی بھی خطرے اور چیلنج کا جرأت مندی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم بند کرے اور  مسلمانوں کی نسل کُشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرے مقبوضہ کشمیر خطے میں پائیدا ر امن کے قیام اور تقسیم کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔

Facebook Comments