اتوار 19 مئی 2024

بدھ اور جمعرات کو سعودی عرب میں سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا

بدھ اور جمعرات کو سعودی عرب میں سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا
سعودی عرب نے ایک بڑا علان کر ڈالا

ریاض (دھرتی نیوز)سعودی حکومت نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، مذکورہ تعطیل نیشنل ڈے کے موقع پر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے سعودی عرب کے یوم الوطنی کی تعطیل کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔وزارت افرادی قوت نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ سرکاری اداروں میں بدھ اور جمعرات 23 اور 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی جبکہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین بدھ 23 ستمبر کو نیشنل ڈے کی تعطیل پر ہوں گے۔

یاد رہے کہ سرکاری اداروں میں چھٹی کے قانون کے مطابق یوم الوطنی پر ایک دن کی تعطیل ہوتی ہے اس میں سرکاری اور نجی اداروں میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا۔

تاہم ایک قانون یہ ہے کہ اگر دو چھٹیوں کے درمیان ورکنگ ڈے آجائے تو ایسی صورت میں اسے بھی سرکاری ملازمین کی چھٹی میں شامل کردیا جاتا ہے۔اس سال یوم الوطنی بدھ 23 ستمبر کو ہے، سرکاری اداروں میں جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے اس وجہ سے جمعرات 24ستمبر دو چھٹیوں کے درمیان پڑنے کی وجہ سے چھٹی میں شامل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments