ھفتہ 18 مئی 2024

پاکستان تحریکِ انصاف جدہ کی جانب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی خدمات کا اعتراف

پاکستان تحریکِ انصاف جدہ کی جانب سے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی خدمات کا اعتراف
فوٹو :فائل

جدہ(عاطف علی وٹو) پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب کمیونٹی کے لیے بہترین خدمات اور کرونا وائرس سمیت ہر مسئلے کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے  ایونٹس کی بلا تفریق بھر پور کوریج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کی جانب سے اعزازی شئلڈ پیش کی گئی۔ 

اس حوالے سے پی ٹی آئی جدہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی انتظامیہ میں جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید ،یوتھ سیکرٹری یاسمین اعجاز ،مکہ ریجن کے سابقہ صدر ریاض شاہین آفریدی ،سابقہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ظہیر، سنئیر ممبران بشیر خان سواتی ،راجہ بشیر ،پرویز قریشی ،اور دیگر شامل تھے۔ 

انتظامیہ کی جانب سے اعزازی شیلڈز کی تقسیم کے لیے قونصل جنرل جدہ خالد مجید کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ 

اعزازی شیلڈ پاک میڈیا کے صدر نورالحسن گجر اور فورم عہدے دران نے وصول کی۔

 اس موقع پر قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور پاکستان تحریک انصاف جدہ باڈی کے ذمہ دران نے پاک میڈیا ٹیم کی صحافتی خدمات پر بھر پور خراجِ تحسین پیش کیا 

صدر پاک میڈیا نورالحسن گجر نے حوصلہ افزائی کرنے پر تمام انتظامیہ اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور پہلے سے بڑھ کر بلا تقریق کیمونٹی کوریج کے عزم کا دہرایا۔ 

دھرتی نیوز دھرتی کی ہر خبر سے رکھے باخبر

Facebook Comments