سعودی عرب : عمرہ اور زیارت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر
ریاض :(دھرتی نیوز) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار بحالی کا آغاز اندرون ملک سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ہوگا۔
عمرہ اور زیارت کے خواہشند افراد اعتمرنا نامی ایپلی کیشن سے اجازت نامہ حاصل کریں گے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اعتمرنا ایپلی کیشن 10 صفر بمطابق 27 ستمبر سے متعارف کی جائے گی جس کے بعد موبائل صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
ایپلی کیشن کے ذریعہ عمرہ یا مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ سب سے پہلے خود کو شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر کے ذریعہ رجسٹر کرنا ہوگا۔
ایپلی کیشن میں تین آپشن دیئے جائیں گے، عمرے کی ادائیگی، حرم میں نماز یا مسجد نبوی شریف کے روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی، ان میں سے کسی آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ریاض : سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار بحالی کا آغاز اندرون ملک سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ہوگا۔
عمرہ اور زیارت کے خواہشند افراد اعتمرنا نامی ایپلی کیشن سے اجازت نامہ حاصل کریں گے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اعتمرنا ایپلی کیشن 10 صفر بمطابق 27 ستمبر سے متعارف کی جائے گی جس کے بعد موبائل صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
ایپلی کیشن کے ذریعہ عمرہ یا مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ سب سے پہلے خود کو شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر کے ذریعہ رجسٹر کرنا ہوگا۔
ایپلی کیشن میں تین آپشن دیئے جائیں گے، عمرے کی ادائیگی، حرم میں نماز یا مسجد نبوی شریف کے روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی، ان میں سے کسی آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
Facebook Comments