پیر 06 مئی 2024

سفری پابندیاں برقرار رہیں گی, سعودی وزارت داخلہ کا بیان

سفری پابندیاں برقرار رہیں گی, سعودی وزارت داخلہ کا بیان

جدہ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے سفری پابندیاں یکم جنوری سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی۔سعودی شہری بیرون مملکت آجا سکیں گے جبکہ خروج وعودہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے اور متعدد ملکوں میں کورونا وبا کی دوسری لہر اور کورونا ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے سال رواں 2020 کے آخر تک سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔

یہ فیصلہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا جارہا ہے۔ آئندہ مہینوں کے دوران کورونا کے ممکنہ خطرات، ویکسین منظر عام پر آنے کے امکانات اور صحت کوخطرات ٹل جانے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوان شاہی نے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ جن ممالک کے لیے سفر یا وہاں سے آمد پر پابندی ہے وہ اپنی جگہ پر جوں کی توں برقرار رہے گی۔ پابندیاں اٹھانے کے نئے فیصلے کا تعلق صرف نئے کورونا وائرس سے ہے۔ مندرجہ بالا سہولتیں ان ممالک پر لاگو نہیں ہوں گی جن کی بابت متعلقہ کمیٹی کورونا وائرس کے حوالے سے آنے جانے کی بابت حفاظتی پابندیاں مقرر کیے ہوئے ہے۔

Facebook Comments