اتوار 19 مئی 2024

زمبابوے کے خلاف نئی سیریز، مصباح الحق کا بیان

زمبابوے کے خلاف نئی سیریز، مصباح الحق کا بیان

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ایک برس بعد کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی. مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اپنی زمین پر ون ڈے کرکٹ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف اچھا کھیلیں گے، جیت ترجیح ہے، ملک میں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے کافی ایکسائیٹڈ نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، زمبابوے کے خلاف مثبت کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذہن میں ضرور رکھنا ہوگا کہ ون ڈے کرکٹ سیریز کے پوائنٹس کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفکیشن میں کام آئیں گے، جیت اور پوائنٹس کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ءکیلئے کمبی نیشن بنانا ترجیح ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ساری توجہ 2023ءکیلئے مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے اور بیک اپ کھلاڑی بھی تیار ہوں گے تاکہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ءکیلئے ایک مضبوط ٹیم بنا سکیں۔ 2017ءچیمپئنز ٹرافی کے بعد اس طرح ہارے کہ خود پر یقین ختم ہوگیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ضروری یہ ہے کہ جیت کی عادت بنائی جائے۔

Facebook Comments