اتوار 19 مئی 2024

ہم پی سی بی کی سرد مہری کی وجہ سے عدالت جانے پر مجبور ہوئے“ پی ایس ایل فرنچائززنے جواب دے دیا”

ہم پی سی بی کی سرد مہری کی وجہ سے عدالت جانے پر مجبور ہوئے“ پی ایس ایل فرنچائززنے جواب دے دیا”

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ فرنچائزز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سردمہری کے باعث عدالت جانے پر مجبور ہوئے جبکہ ایونٹ کے آغاز سے اب تک اربوں روپے کا نقصان اٹھا چکے ہیں اور ہمیں موجودہ فنانشل ماڈل اور طریقہ کار پر سنجیدہ نوعیت کے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا چاہتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی تمام 6فرنچائزز نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے مسائل حل کرنے پر توجہ نہ دئیے جانے پر ہم نے عدالت سے رجوع کیا،پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے ہم اپنا کردار جاری رکھنا چاہتے ہیں، پی ایس ایل دنیا کی واحد لیگ ہے جس میں نجی سیکٹر کی جانب سے اس وقت سرمایہ کاری کی گئی جب اس کا کوئی نام نہیں تھا۔

Facebook Comments