اتوار 05 مئی 2024

زائرین کو طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی

زائرین کو طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی
فوٹو : رائٹرز
ریاض(دھرتی نیوز)خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرے کے لیے آنے والے زائرین کو طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی انتظامیہ نے کہا ہے کہ طواف، کعبہ کے گرد نصب فینس کے باہر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا کعبے کو چھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تمام زائرین کو سماجی فاصلہ رکھنے کے علاوہ طواف اور سعی کے دوران زمین پر نشانات پر چلنے کی پابندی بھی کروائی جائے گی۔
پابندی پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ نے اہلکار تعینات کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقامات مقدسہ آنے والے زائرین کے جسم کا درجہ حرارت لیا جائے گا، اسکے لیے طبی ٹیمیں ہر وقت موجود رہیں گی اور نگرانی جاری رکھیں گی تاکہ زائرین کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

Facebook Comments