اتوار 19 مئی 2024

”14 دن میں صرف ایک عمرہ ہو گا“ سعودی عرب نے اعلان کر دیا

”14 دن میں صرف ایک عمرہ ہو گا“ سعودی عرب نے اعلان کر دیا
فوٹو : رائٹرز

ریاض (دھرتی نیوز) سعودی حکومت نے ایک عمرے کی ادائیگی کے بعد دوسرے عمرے کیلئے 14 روز کا وقفہ لازمی قرار دیدیا ہے۔ 

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت زائرین کو کورونا سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے جس کے تحت زائرین کو 14 روز میں صرف ایک عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق زائرین کو ایک بار عمرہ کرنے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کیلئے لازمی طور پر 14 روز کا وقفہ لینا ہوگا تاکہ اس دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری اقدامات کے تحت دوسرے افراد کو عمرے کی ادائیگی کا موقع مل سکے۔

سعودی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ زائرین کی صحت کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت ایسے دستیاب مقامات کا جائزہ لے رہی ہے جنہیں زائرین عمرہ کی ادائیگی کیلئے استعمال کرسکیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ عمرے کیلئے اب تک 35 ہزار درخواستوں کی رجسٹریشن کرلی گئی ہے جس کے بعد پہلے مرحلے کے تحت 4 اکتوبر سے زائرین عمرہ کی ادائیگی شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں زائرین 6 مختلف اوقات میں عمرہ ادا کریں گے اور ہر زائر کو اس کے لیے تین گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب سے لے کر عشاءتک زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ان اوقات میں صفائی اور سپرے کیا جائے گا جس کے بعد درمیانی شب سے دوبارہ عمرے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

Facebook Comments