پیر 17 جون 2024

ایک ہی دن میں کراچی کے 2 سابق کور کمانڈرز انتقال کرگئے

ایک ہی دن میں کراچی کے 2 سابق کور کمانڈرز انتقال کرگئے
فوٹو :فائل

کراچی / لاہور (دھرتی نیوز ) ایک ہی دن میں کراچی کے 2 سابق کور کمانڈرز انتقال کرگئے، ایک کا انتقال کراچی جبکہ دوسرے ریٹائرڈ کور کمانڈر نے لاہور میں داعی اجل کو لبیک کہا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی آرمی چیف اور کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش کراچی کے علاقے خیابان شجر میں ان کی کار سے ملی۔

پولیس کے مطابق ان کی کار سٹارٹ تھی اور ہیڈلائٹس آن تھیں، ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ انہیں 1999 میں کراچی کا کور کمانڈر تعینات کیا گیا تھا، وہ 2001 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصیر اختر لاہور میں انتقال کرگئے ، وہ بھی کراچی کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں۔

ان کے اہلخانہ کے مطابق وہ گزشتہ ایک سال سے رعشہ کی بیماری میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

وہ 1992 سے 1994 تک کور کمانڈر کراچی رہے۔

Facebook Comments