اتوار 19 مئی 2024

سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکھولنے کی اجازت دے دی ، زائرین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکھولنے کی اجازت دے دی ، زائرین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
فوٹو :فائل

ریاض(دھرتی نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکو یکم ربیع الاول سے زائرین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویﷺمیں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ﷺپر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺکی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ رسولﷺ میں گنجائش کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

Facebook Comments