اتوار 19 مئی 2024

مانچسٹر سے پاکستان جانے والے40 سے زائد مسافر واپس، شرائط جانیے اس رپورٹ میں

مانچسٹر سے پاکستان جانے والے40 سے زائد مسافر واپس، شرائط جانیے اس رپورٹ میں

مانچسٹر (دھرتی نیوز) قطر ایئر ویز نے این ایچ ایس کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان جانے والے40 سے زائد مسافروں کو واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے پاکستان کیلئے آنے والی قطر ایئر ویز کی انتظامیہ نے پاکستان جانے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی نئی شرط عائد کردی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ایئرویز انتظامیہ نے این ایچ ایس سے کرائے جانے والے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان جانے والے40سے زائد مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا، مذکورہ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی سہولت صرف نجی لیبارٹریوں پر دستیاب ہے جبکہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس کم سے کم 150پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے۔ مانچسٹر سے پی سی آرٹیسٹ کی نئی شرط عائد ہونے کے بعد آج پہلی پرواز روانہ ہوگی۔

Facebook Comments