ھفتہ 27 اپریل 2024

ٹک ٹاک پر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے بڑا اقدام اٹھالیا

ٹک ٹاک پر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے بڑا اقدام اٹھالیا

ٹک ٹاک پر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے بڑا
اقدام اٹھاتے ہوئے راولپنڈی کے پولیس افسران اور اہلکاروں پر ٹک ٹاک
استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔نیو نیوزکے مطابق راولپنڈی پولیس چیف
احسن یونس کی طرف سے ڈویڑنل ایس پیزاورسرکل افسران کوایک مراسلہ ارسال کیا
گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پولیس کا کوئی بھی آفیسر یا اہلکار
ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک ، فیس بک، یا یوٹیوب پر شیئر نہیں کرے گا۔

مراسلے
کے مطابق پولیس کے افسران اور دیگر ملازمین کی جانب سے ٹک ٹاک کے استعمال
اور ویڈیوزبنا کرسوشل میڈیا پروائرل کرنے سے پولیس کے محکمے کے بارے میں
ایک منفی تاثرابھرتا ہے، لہٰذا آئندہ کسی بھی افسریا اہلکارکی طرف سے
ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل کی گئیں تواس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل
میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments