جمعہ 26 اپریل 2024

افغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس سے قبل ہی دنیا میں ہماری آواز پہنچ گئی جو کہ ایک کامیابی ہے۔
او آئی سی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں تنخواہوں کے لیے رقم کی بھی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں۔ ہم امریکہ، یورپی یونین و دیگر کو افغانستان کی صورتحال کا احساس دلانے میں کامیاب ہوئے۔

Facebook Comments