او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری
![](https://dhartinews.com/wp-content/uploads/2021/12/oicc.jpg)
پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 17واں غیر معمولی اجلاس اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔
یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے۔
پاکستان نے اجلاس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان کی دعوت پر اجلاس میں 22 ممالک کے وزرائے خارجہ، 10 نائب وزرائے خارجہ سمیت 70 وفود شریک ہیں۔
I warmly welcome all delegates to Pakistan for the 17th Extraordinary Session of the @OIC_OCI Council of Foreign Ministers on Afghanistan, many of whom I had the pleasure of meeting today. We look forward to a constructive session tomorrow. #OICInPakistan #OIC4Afg pic.twitter.com/jrxcZS6BUK
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 18, 2021
تلاوت قرآن پاک کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کا باضابطہ آغاز کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اجلاس بلانے میں سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے رکن ممالک اور دیگر وفود کے ساتھ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کو خوش آمدید کہا کہ ان کے تقرر کے بعد یہ پہلا وزارئے خارجہ اجلاس ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور یورپی یونین سمیت غیر رکن ممالک کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
افغان عبوری حکومت بھی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہے۔
یہ اجلاس افغانستا ن میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔
Facebook Comments