جمعہ 26 اپریل 2024

او آئی سی کا افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) اسلامک ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ پاکستان سے روانہ ہو گئے ، روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اسلام او آئی سی اجلاس میں شرکت کےبعد اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئے ۔ نڈونیشیا ، اردن،کرغستان ،قازقستان، بنگلہ دیش،سیرالیون کے وفود بھی روانہ ہو گئے ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور علی محمد خان نے مہمانوں کو الوداع کیا ۔

اسلا م آباد سے روانگی سے قبل سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین طٰحہ نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کامیاب رہی جو خوش آئند ہے ، اجلاس کی ایک اورکامیابی افغانستان کے لوگوں کے لیے فنڈ کا قیام ہے، افغانستان میں انسانی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

وزیر مملکت برائے فرخ حبیب نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان کے نمائندہ خصوصی افغان عوام کیلئے فعال کردار ادا کرینگے،نمائندہ خصوصی افغان کانفرنس میں فیصلوں پر بھی عمل کرائیں گے، او آئی سی کے اس غیر معمولی اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Facebook Comments