ھفتہ 27 اپریل 2024

شان شاہداورشفقت امانت علی کاملی نغمہ سننےکیلئے تیاررہیں

شان شاہداورشفقت امانت علی کاملی نغمہ سننےکیلئے تیاررہیں

اداکارشان شاہد، معروف گلوکار شفقت امانت علی کے ساتھ حب الوطنی پرمبنی گانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

شان نے اپنی ٹویٹ میں مداحوں کو بتایا کہ اس ملی نغمے کے بول انہوں نے لکھے جبکہ گایا شفقت امانت علی نے ہے۔ گانے کا ٹائٹل ” تیرےعشق دے چڑھ گئے رنگ وطنا ” ہے۔

اپنے اس نئے پراجیکٹ کی اطلاع دینے والے شان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ نغمہ ریلیز کب کیا جائے گا

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ وہ موسیقی اورشاعری کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ زندہ کرنا چاہتے ہیں۔

شان نے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا جنہیں وہ حال ہی میں پاکستان کیلئے آخری امید قرار دے چکے ہیں۔

عرب نیوزکو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو میں ملکی صورتحال پربات کرتے ہوئے شان نے کہا تھا کہ میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف یا کسی دوسری سیاسی جماعت سے نہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ پاکستان کو پی ٹی آئی حکومت کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کیلئے مزید وقت دیاجائے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کی آخری امید ہے۔

شان کواس سے قبل پاکستان ٹیلی ویژن سے تُرک ڈرامہ سیریل “ارطغرل ” شیئر کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، اس حوالےسے بات کرتے ہوئے اداکارنے کہا کہ اگر یہ شو اچھا تھا تو پھر پی ٹی وی کے پروگرامرز کوبھی جاگ جانا چاہیے۔ نجی چینلز پرپیش کیے جانےوالے پروگرامز کے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، وہ وہی کریں گے جو انہیں درست لگتا ہے لیکن سیٹلائٹ کے علاوہ بھی آپ کو ایک چینل دستیاب ہے اور وہ ہے پی ٹی وی۔ اگر پی ٹی وی وزیراعظم کی سوچ کے مطابق پروگرامزتیارکررہا ہے تو میں وہ دیکھنا چاہتا ہوں