ھفتہ 27 اپریل 2024

عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ سمتھ نے ایسا کام شروع کردیا کہ جان کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ سمتھ نے ایسا کام شروع کردیا کہ جان کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ رومانوی کامیڈی فلم
بنائیں گی۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور ادا
کریں گے۔ جمائما گولڈ سمتھ فلم کی پروڈیوسر ہونے کے ساتھ لکھاری بھی ہیں،
فلم رومانوی کامیڈی طرز کی ہو گی جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے
گا۔

جمائما کی فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور نے معروف بالی ووڈ فلم
’مسٹر انڈیا‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد
برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت
دیگر اداکار شامل ہیں تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان
نہیں کیا گیا۔جمائما گولڈ سمتھ اس سے قبل بھی متعدد دستاویزی اور فیچر
فلمیں پروڈیوس کر چکی ہیں۔

Facebook Comments