جمعہ 03 مئی 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلاٹی 20 آج ہوگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلاٹی 20 آج ہوگا

پاکستان اور مہمان ٹیم زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل 7 نومبر بروز ہفتے کو ہوگا۔

چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے کیلئے ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کو راول پنڈی اسٹیڈیم میں نيٹ پريکٹس کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹٰ 20 سیریز راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

 نائب کپتان شاداب خان انجری کے باعث ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ سیریز کے بقیہ دونوں میچز 8 اور 10 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد 12 نومبر کو زمبابوے کی ٹیم ہرارے کیلئے روانہ ہو جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3 بج کر 30منٹ پرشروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

ٹی 20 سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور تمام میچز راول پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے لڑکوں کو زمبابوے کے خلاف موقع دینا چاہ رہے ہیں۔

اس سے قبل تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دو-ایک سے شکست دی تھی

Facebook Comments