جمعہ 03 مئی 2024

وزیراعظم آج حافظ آباد جائیں گے،ضلع میں عام تعطیل

وزیراعظم آج حافظ آباد جائیں گے،ضلع میں عام تعطیل

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر حافظ آباد جائیں گے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حافظ آباد کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مقامی عہدے داروں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ آباد کا جلسہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے بڑا ہوگا۔ اسٹیڈیم میں 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے بتایا آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ میونسپل اسٹیڈیم سے ملحقہ کالج ہاکی گراؤنڈ میں 4 ہیلی پیڈ تیار کئے گئے ہیں ۔ جلسہ میں شرکت کیلئے عوام کیلئے 2 گیٹ اور خواتین اور وی آئی پیز کیلئے ایک ایک گیٹ رکھا گیا ہے۔

جلسہ گاہ کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں۔ ادھر ضلعی انتظامیہ نے روٹ میں آنے والی سڑکیں راتوں رات مرمت کیں

Facebook Comments