جمعہ 03 مئی 2024

ڈی جی خان: سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان: سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت عمران اور شکیل نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے، دہشت گرد ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق مقابلے دوران دہشتگردوں کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Facebook Comments