جمعہ 03 مئی 2024

لاہور میں دو مختلف واقعات میں دو گھروں سے دو نوجوان بہنوں اور ماں بیٹی سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور میں دو مختلف واقعات میں دو گھروں سے دو نوجوان بہنوں اور ماں بیٹی سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (دھرتی نیوز) لاہور میں دو مختلف واقعات میں دو گھروں سے دو نوجوان بہنوں اور ماں بیٹی سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن کی آبادی باگڑیاں میں ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمدہوئیں، 36 سالہ نادیہ اور 3 سالہ عروج کو تیز دھار آلےسے قتل کیاگیا۔پولیس کےمطابق مقتولہ نادیہ کے شوہر اشرف کا کہنا ہے کہ وہ گھر آیا تو دروازہ کھلا تھا اور صحن میں خون کے چھینٹے تھے۔دوسری جانب گجر پورہ میں ایک گھر سے دو بہنوں 15سالہ کرن اور 16 سالہ مریم کی لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق دو نوں بہنیں گھر میں اکیلی تھیں، شبہ ہے کہ وہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئیں۔اس کےعلاوہ مناواں کے چاندنی چوک میں ایک گھر سے45سالہ طارق کی لاش ملی۔

Facebook Comments