میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں شاہد آفریدی کی بیٹی کیساتھ نئی تصویر وائرل ہو گئی
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر عروہ اور اپنی دو تصاویر
شیئر کیں اور لکھا ”میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ
ہیں۔ مجھے اپنی دوسری بیٹیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا،
خاص طور پر اس وقت جب وہ بڑی ہورہی تھیں۔ لیکن اب میرے پاس عروہ کو بڑا
ہوتا دیکھنے کا وقت ہے اور یہ میرے خوشی کی بات ہے۔“
انہوں نے اللہ سے اپنی ننھی بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ اسے سلامت رکھے اور اس کے ساتھ آس پاس موجود تمام بچوں کی حفاظت کرے۔“
واضح
رہے کہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اللہ نے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے اور
وہ اپنی تمام بیٹیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر اپنی بیٹیوں کے ساتھ
تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے نام اجوہ،
اقصیٰ، انشا، اسمارہ اور سب سے چھوٹی بیٹی کا نام عروہ آفریدی ہے۔
My daughters are the most wonderful gift of Allah in my life! Didn’t get to spend much time with my other daughters especially when they were growing up, feel blessed that now I have the time to see Arwa grow. May Allah bless her and protect her as well as children all around. pic.twitter.com/f2bDDCI0SB
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 6, 2020
Facebook Comments