جمعہ 03 مئی 2024

سندھ حکومت کا دیوالی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا دیوالی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ

کراچی(دھرتی نیوز) سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

دھرتی نیوزکی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو سرکاری ملازمین کو نومبر کی تنخواہ، پنشن پیشگی دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہندو ملازمین اور پنشنرز کو 10 نومبر کو پیشگی تنخواہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جس میں چراغ جلائے جاتے ہیں، ہندو برادری کا مذہبی تہوار 14 نومبر کو منایا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈوانس تنخواہوں کا مقصد ہندوبرادری جوش و جذبی سے اپنا تہوار مناسکیں گے۔

Facebook Comments