جمعہ 26 اپریل 2024

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے یہ سوچنا ہی چھوڑدیا ہے

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے یہ سوچنا ہی چھوڑدیا ہے

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے یہ
سوچنا ہی چھوڑدیا ہے کہ ہمیں کیا دکھانا ہے یہاں جو دکھ رہاہے وہ بک رہا ہے
اور اگر کچرا بھی بک رہا ہے تو آپ بیچ رہے ہیں۔اداکارہ سونیا حسین نے
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے ”سراب“ کے بارے
میں بات کی۔ اس ڈرامے میں سونیا دماغی بیماری میں مبتلا خاتون کاکردار ادا
کررہی ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اس کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے
کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی دماغی بیماریوں سے متعلق کھل کر باتیں
نہیں کی جاتیں بلکہ ان کا علاج کروانے کے بجائے انہیں چھپایا جاتا ہے۔سونیا
حسین نے کہا آج کل چینلز صرف ٹی آر پی اور ریٹنگز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں
لہذا جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ یہ ایک
ایسا پراجیکٹ کے لیے جسے ٹی آر پی کے لیے نہیں بلکہ لوگوں میں آگہی پھیلانے
کے لیے بنایا جارہا ہے۔اداکارہ سونیا حسین نے موجودہ دور کے ڈراموں کے
بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے اس بات کا تجزیہ کرنا ہی چھوڑدیا
ہے کہ دراصل ہمیں لوگوں کو ڈراموں کے ذریعے دکھانا کیا ہے۔ ہمارے سوچنے کا
زاویہ مختصر ہوکر صرف ٹی آر پی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے کہ جو دکھ رہا ہے
وہ بک رہا ہے اور اگر کچرا بھی بک رہا ہے نا تو آپ بیچ رہے ہیں چینل پر۔

Facebook Comments