پیر 13 مئی 2024

اگر لاہور قلندرز فائنل جیت گئی تو ڈیوڈ ویزا لاہور میں کیا کریں گے؟

اگر لاہور قلندرز فائنل جیت گئی تو ڈیوڈ ویزا لاہور میں کیا کریں گے؟

لاہور قلندرز کو فائنل تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈیوڈ
ویزے بھی اپنی ٹیم کو چیمپین بنوانے کیلئے پرعزم ہیں تاہم اگر ان کی ٹیم
فائنل میچ جیت گئی تو وہ لاہور میں کیا کریں گے ؟ اپنے ویڈیو پیغام میں
انہوں نے اس حوالے سے انتہائی دلچسپ انکشاف بھی کیا ہے اور ان کی ویڈیو
سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ڈیوڈ ویزے کا کہنا ہے کہ اگر لاہور
قلندرز فائنل میچ جیت گئی تو میں لاہور میں پائے کھاﺅں گا اور اس کیساتھ ہی
وہ ’ولائتی‘ انداز میں ’دیسی بڑھک‘ بھی ماری جو اس قدر دلچسپ اور مزاحیہ
ہے کہ خود ڈیوڈ ویزے بھی اپنی ہنسی روکنے میں ناکام ہو جاتے ہیں جبکہ ویڈیو
بنانے والا شخص بھی زوردار قہقہہ بلند کرتا ہے۔

Facebook Comments